آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید مطالبات کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے اپنی نئی رپورٹ میں مزید مطالبات کردیئے، وفاقی سیکرٹری خزانہ کو سٹیٹ بینک بورڈ سے نکالنے اور ڈپٹی گورنرز کی خالی اسامی فوری پُر کرنے اور کمرشل بینکوں کی نگرانی میں حکومتی اختیارات ختم کرنے کی سفارش کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسز اسیسمنٹ رپورٹ میں مزید مطالبات پیش کر دیئے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مزید خود مختاری دینے پر زور دیتے ہوئے سٹیٹ بینک ایکٹ میں مزید تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو سٹیٹ بینک بورڈ سے نکالنے کی سفارش بھی کردی۔
سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی
آئی ایم ایف کی سٹیٹ بینک کے دو ڈپٹی گورنرز کی خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کرنے کی سفارش کرد۔ اس وقت ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک کی تین میں سے دو اسامیاں خالی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے کمرشل بینکوں کی نگرانی میں حکومتی اختیارات ختم کرنے کی سفارش کردی اور کہا کہ سٹیٹ بینک کی خودمختاری مزید مضبوط بنانا ہوگی۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ان سفارشات پر بات چیت جاری ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایم ایف نے سٹیٹ بینک کی سفارش
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی
فائل فوٹوانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے منجمد بینک اکاونٹس کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹ فریز کردیے گئے ہیں۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر دسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت میں پیش پنجاب ریونیو بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لاہور، بھکر، میانوالی اور شیخوپورہ میں علیمہ خان کے نام پر 338 کنال اراضی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔