پی ٹی آئی نومبر احتجاج؛ مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پی ٹی آئی نومبر احتجاج؛ مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:نومبر احتجاج کے مقدمے میں انسداد دہشتگری عدالت نے مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی۔
سزا تھانہ انجرا ضلع اٹک کے مقدمہ نمبر 212 میں سنائی گئی۔ ملزمان جاوید اقبال، خان محمد، سردار خان اور عامر خان کو چار چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
جج امجد علی شاہ کے روبرو چار ملزمان نے اقبال جرم کیا، جج نے ملزمان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر الزامات عدالت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس اور ریاستی املاک پر حملہ کیا، ملزمان ریاست کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے۔
ملزمان نے الزامات کا دفاع نہیں کیا اور الزامات کو قبول کر لیا۔ ملزمان نے اقبالی بیان دیا کہ قیادت کے اکسانے پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں شامل ہوئے۔
ملزمان نے استدعا کی کہ غریب ہیں، عدالت سے رحم کی اپیل ہے۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے چار چار ماہ قید کی سزا سنا دی، عرصہ حوالات بھی سزا میں شامل ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگرفتار یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف اہم انکشافات سامنے آگئے اگلی خبربلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے نامور اداکار چل بسے نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہترانداز میں ختم ہو، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں حماس کی حکومت نہیں رہے گی؛ فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم نے اشارہ دیدیا غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کو مکمل ختم کرنا ہوگا: ٹرمپ کی تنبیہ جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے: مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چار ملزمان ملزمان کو
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا، بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا۔
جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، سلمان اکرم راجا نے انتخابی دھاندلی انکوائری ٹریبونل تشکیل کیلئے رجوع کیا تھا۔
تحریک انصاف نے ٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔
بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان شامل ہیں، ان ے علاوہ بینچ میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔