ایران میں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی کمال کی فلمیں بنتی ہیں، سیفی حسن
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پاکستانی ہدایتکار سیفی حسن نے کہا ہے کہ ایران میں سخت پابندیوں اور قدغنوں کے باوجود فلم انڈسٹری نے حیران کن ترقی کی ہے، جہاں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی بہترین فلمیں بنائی جارہی ہیں۔
سیفی حسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں میڈیا پر بہت زیادہ قدغن ہے لیکن اس کے باوجود ایرانی سینما نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔
انہوں نے کہا کہ "وہاں اداکار دوپٹہ اور برقعہ پہن کر بھی کمال کی اداکاری کرتے ہیں، لیکن شاندار فلمیں تخلیق ہو رہی ہیں۔ ہم ہمیشہ ضیاء الحق کے دور کا حوالہ دیتے ہیں کہ اس وقت دوپٹے کے ساتھ اداکاری کی جاتی تھی، مگر ایران آج بھی اسی ماحول میں ترقی کررہا ہے۔"
ہدایتکار کے مطابق پاکستان میں بھی معیاری کام ہوتا ہے لیکن چونکہ مواد بہت زیادہ بنتا ہے اس لیے اچھا کام اکثر نظر نہیں آتا۔
سیفی حسن نے مزید کہا کہ پروڈکشن ہاؤس زیادہ تر مرکزی کرداروں کے فیصلے خود کرتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے منصوبے سے منافع چاہیے ہوتا ہے، البتہ ہدایتکاروں سے رائے ضرور لی جاتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ایسے ڈرامے یا پروجیکٹس پر کام نہیں کرتے جن میں پسماندہ سوچ دکھائی دے، چاہے پروڈیوسرز انہیں اس کے لیے طعنے ہی کیوں نہ دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیفی حسن
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔