25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر 25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تعلیمی اداروں کویک ہفتے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختو نخوانے اعلامیہ جاری کیا، 19سے25اگست2025 تک کالجز اور جامعات بند رکھے جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق اقدام طلبا،اساتذہ،اسٹاف کی زندگیوں کوتحفظ دینے کے لیے اٹھایا گیا،جہاں ممکن ہو ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے آن لائن طریقہ اپناسکتے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں اعلی تعلیم کی مدمیں ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔ واضح رہیکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کی شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی،شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاڈ برسٹ کا خطرہ ہے،بلوچستان میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت بلوچستان نے پوست کے بیج پر پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی عائد کردی۔ پوست کے بیج کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور خریداری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری اور مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ خیال رہے حکومتی اعلامیہ میں مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔