پنجاب میں دریاﺅں کی سطح بڑھنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.
(جاری ہے)
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 89 ہزار کیوسک ہے.
پی ڈی ایم کے جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 53 ہزار کیوسک ہے‘شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 36 ہزار کیوسک اور بہاﺅ نارمل سطح پر ہے‘ دریائے راوی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے. ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 64 ہزار کیوسک، سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 71 ہزار کیوسک ہے. ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاﺅں کے اطراف میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور دریاﺅں کے قریب جانے سے اجتناب کریں اسی کے ساتھ ساتھ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں دریاﺅں ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں اور دریاﺅں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں دوسری جانب آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک خاتون لاپتہ ہوگئی ہیں‘ سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس خطے میں آٹھ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 46 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ آزادکشمیر میں تعلیمی ادارے 23 اگست تک بند رہیں گے. تفصیلات کے مطابق پونچھ یونیورسٹی کی لیکچرار ڈاکٹر گل لالہ نالہ تراژ میں گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئیں ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ان کی نعش کو نالے سے نکال لیا ہے ڈاکٹر گل لالہ کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی علاقے کھڑک سے تھا اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق راولاکوٹ میں سیلابی پانی کی وجہ سے سات مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور 22 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں علاقے میں تین گاڑیاں بھی سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں. نیلم ویلی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی، جو تاﺅ بٹ سیر کے لیے نکلی تھی، شنڈداس کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی اہلیہ موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی چھوٹی بچی محفوظ رہیں حادثے سے گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی مر گئے ہیں نیلم میں شدید بارشوں سے گاڑیوں کے حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے اور ایک شخص زخمی ہو گئے ہیں ضلع بھمبر میں بھی بارشوں کے باعث کئی مکانات متاثر ہوئے ہیں یہاں چھ مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے سدھنوتی میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور 18 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے کوٹلی میں نالے میں بہہ جانے والی ایک خاتون کی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے پٹہکہ میں ایک خاتون پاﺅں پھسل کر گرنے سے ہلاک ہو گئی ہیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مکانات جزوی طور پر سیلابی صورتحال طور پر تباہ ہو ہزار کیوسک ہے درمیانے درجے پی ڈی ایم اے متاثر ہوئے کے مطابق گئے ہیں ہو گئے
پڑھیں:
سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوے کو نقصان، بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ
سٹی 42 : ملک میں سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوےکوبھی نقصان پہنچا، خانیوال سےشورکوٹ اورشورکوٹ شاہین آبادکےدیگرمقامات پرریلوےٹریک متاثر ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، مختلف مقامات پر تقریبا ً6 کلو میٹر ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کیلئےپاکستان ریلوےنےجاری ہونے والا ٹینڈر کھول دیا۔ پرائیویٹ کمپنیوں سےٹیکنِیکل اورفنانشل بڈزمانگی گئی تھی ،12 کمپنیوں نے حصہ لیا ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
پاکستان ریلوےنے مذکورہ سیکشن پرچلنےوالی ٹرینوں کومتبادل روٹس سےچلاناشروع کردیا۔ راولپنڈی سےبراستہ فیصل آبادکراچی جانیوالی ٹرینوں کوبراستہ لاہورساہیوال کے راستے کراچی چلایا جارہا ہے۔ ان ٹرینوں میں باباایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس و دیگرشامل ہیں۔
فیصل آباد خانیوال سیکشن کی بحالی کاکام مکمل ہونےتک ٹرینوں کو لاہورسےبراستہ ساہیوال چلایاجائے گا۔ جھنگ شہر ودیگررہائشی علاقوں کوبچانے کیلئےسیلابی صورتحال کےپیشں نظرریوازبرج بندکوتوڑاگیاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈرایوارڈہونےکےبعددونوں سیکشن پر25دنوں میں تعمیراتی کام مکمل کیاجائےگا۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہ نومبرمیں راولپنڈی اورلاہورسےبراستہ فیصل آبادکراچی جانیوالی ٹرینوں کاشیڈول بحال ہوسکےگا ۔