Express News:
2025-08-19@12:25:33 GMT

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

عالمی اور مقامی مارکٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 339ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رحجان رہا۔

مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے گھٹ کر 3لاکھ 05ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 455روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر

پڑھیں:

گلگت بلتستان: کتیشو میں کلاؤڈ برسٹ، 20 غیر ملکی کوہ پیما اور 40 سے زائد مقامی ہائی پورٹرز پھنس گئے

گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے بالائی گاؤں کتیشو میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کن سیلابی ریلہ گاؤں میں داخل ہوگیا۔ سیلاب کے پانی کی زد میں آکر ماں اور بیٹی لاپتہ جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیؐ۔ مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ضلع گانچھے کے سیاحتی علاقے ہوشے میں رابطہ پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا، جس کے باعث آمدورفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر گانچھے کے مطابق پل ٹوٹنے سے 20 غیر ملکی کوہ پیما اور 40 سے زائد مقامی ہائی پورٹرز پھنس گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بعض غیر ملکی کوہ پیماوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سیلاب سے رابطے کے ذرائع متاثر ہونے پر علاقے میں امدادی سرگرمیوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • برائلر گوشت کی قیمت کو595روپے کلو پر بریک لگ گئی
  • کوہاٹ، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
  • آلو اور ٹماٹر یک جان دو قالب، یہ رشتہ کتنے ہزار برس پہلے بنا تھا؟
  • گلگت بلتستان: کتیشو میں کلاؤڈ برسٹ، 20 غیر ملکی کوہ پیما اور 40 سے زائد مقامی ہائی پورٹرز پھنس گئے
  • گزشتہ 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
  • ڈاکو سونے کی دکان سے 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے زیورات لے اُڑے؛ ویڈیو وائرل
  • ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک