عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئرلائنز پر جرمانےعائد کیے جانے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئرلائنز پر جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے،سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔
سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلےمیں کہنا ہےکہ عالمی قوانین کےمطابق پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 80 فیصدتک ہونی چاہیے،پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمدو رفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ صورتحال کو فوری درست کرایا جائے،بصورت دیگر جرمانے عائد کیےجائیں گے،پی آئی اےکی شرح انہتر فیصد ہے،پاکستانی ایئر لائنزکی تاخیر کےباعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار
خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو تحریر کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایوی ایشن
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :