Daily Mumtaz:
2025-11-03@06:39:49 GMT

چاند پر انسانوں کو بھیجنے کیلئے چین کی اہم ترین پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

چاند پر انسانوں کو بھیجنے کیلئے چین کی اہم ترین پیشرفت

دنیا چاند پر ایک نئی دوڑ میں شامل ہو چکی ہے اور اس دوڑ میں چین نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔2030 تک چاند پر خلا باز بھیجنے کے ہدف کے تحت چین نے دو بڑے تکنیکی تجربات کامیابی سے مکمل کرلئے ، جو اس مشن کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔
پہلا تجربہ: انسان بردار چاندی لینڈر “Lanyue” کی آزمائش اگست 2025 میں کیے گئے پہلے تجربے میں “Lanyue” نامی انسان بردار لینڈر کی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت کو جانچا گیا۔
یہ آزمائش صوبہ حُوبئی (Hebei) میں کی گئی اور چین کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ کسی انسانی مشن کے لیے تیار کردہ چینی لینڈر کی حقیقی ماحول میں جانچ کی گئی۔
یہ لینڈر مستقبل میں خلا بازوں کوچاند کے مدار اور اس کی سطح کے درمیان لے جانے کا اہم ذریعہ ہوگا۔ اس میں سائنس روور،تحقیقی پے لوڈز،لائف سپورٹ سسٹمز، ڈیٹا سینٹر، توانائی کا مرکز جیسے اہم فیچرز شامل ہوں گے، جو چاند پر انسانی سرگرمیوں کو ممکن اور محفوظ بنائیں گے۔
دوسرا تجربہ: لانگ مارچ 10 راکٹ کا اسٹیٹک فائر ٹیسٹ
دوسرا بڑا قدم “لانگ مارچ 10” راکٹ کے اسٹیٹک فائر ٹیسٹ کی کامیاب تکمیل تھی، جو صوبہ ہینان میں واقع وین چانگ اسپیس لانچ سینٹر پر کیا گیا۔
اس راکٹ میں سات طاقتور انجن ہیں جنہیں بیک وقت چلایا گیا اور ٹیسٹ مکمل کامیاب رہا۔
لانگ مارچ 10 ایک  تھری اسٹیج راکٹ ہے جس کی لمبائی 92.

5 میٹر ہے اور یہ خلا میں انسان بردار خلائی جہازوں اور لینڈرز کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس سیریز میں موجود لانگ مارچ 10 اے نامی ورژن ایک ٹو اسٹیج ری یوزایبل راکٹ ہے جو چین کے اسپیس اسٹیشن آپریشنز میں پہلے سے استعمال ہو رہا ہے۔
سی ایم ایس اے کا مؤقف: چاند پر انسان بھیجنے کے مزید قریب پہنچ گئے
چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق یہ دونوں تجربات چاند پر انسانی مشن کی جانب عملی قدم ہیں، اور اب چین اپنے خلا بازوں کو چاند پر اتارنے کے خواب کے اور بھی قریب آ چکا ہے۔

Post Views: 10

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چاند پر انسان لانگ مارچ 10

پڑھیں:

اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ

امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کے عالمی انٹرنیٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔

فالکن 9 راکٹ نے دوپہر 12 بج کر 16 منٹ پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز بھری۔ یہ راکٹ اپنے 15ویں مشن پر روانہ ہوا تھا۔ پرواز کے ساڑھے 9 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر الگ ہوا اور اٹلانٹک سمندر میں موجود خودکار ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔

مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ

راکٹ کے بالائی حصے نے کم زمین مدار (Low Earth Orbit) میں داخل ہو کر 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو چھوڑا۔ یہ مشن اسپیس ایکس کا سال 2025 کا 138واں کامیاب لانچ تھا، جو کمپنی کے سالانہ ریکارڈ کو مزید بہتر بناتا ہے۔

اب تک اسپیس ایکس دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے 8,700 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیس ایکس امریکی خلائی کمپنی ایلون مسک

متعلقہ مضامین

  • بلیاں بھی انسانوں کی طرح مختلف مزاج رکھتی ہیں، ہر بلی دوست کیوں نہیں بنتی؟
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • ہم چاند پر 6 بار جاچکے ہیں، ناسا کا کارڈیشین کو جواب
  • آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ