چین کی شنگھائی تعاون تنظیم ممالک سے رواں برس تجارت 293.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
بیجنگ:
چین کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت کی ہے اور رواں سال جنوری سے جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 293.18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
چین کے میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 سال میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم یکے بعد دیگرے 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کرتے ہوئے 2024 میں 512.
بیان میں کہا گیا کہ چین کی 2024 میں دیگر رکن ممالک سے ای کامرس درآمدات میں سال بہ سال 34 فیصد اضافہ ہوا اور ای کامرس چینلز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ معیار کی اسپیشلٹی مصنوعات چینی مارکیٹ میں داخل ہوئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ رکن ممالک میں سرمایہ کاری، اقتصادی اور تکنیکی تعاون بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق رواں سال جولائی تک ایس سی او کے دیگر رکن ممالک میں چین کی جانب سے مختلف صنعتو ں میں براہ راست سرمایہ کاری 40 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کاری کے منصوبے آہستہ آہستہ روایتی شعبوں سمیت توانائی، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی جانب پھیل رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رکن ممالک ارب ڈالر چین کی
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔