قصور:

حضرت بابا بلھے شاہ کے 256 ویں عرس کی اختتامی تقریبات آج اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔

عرس کی اختتامی دعا رات 3 بجے پیر علی حیدر شاہ نے کرائی، جس میں ملک کی سلامتی، پاک افواج کے شہداء اور ان کے لواحقین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مینجر اوقاف قصور کے مطابق، دعا میں سیلاب زدگان اور فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے آسانی کی استدعا کی گئی، تاکہ وہ بھی اپنے حالات میں بہتری محسوس کر سکیں۔

پیر علی حیدر شاہ نے دعا کے دوران اللہ سے پاکستان کی حفاظت اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کے لیے بھی دعائیں کیں۔

اختتامی تقریب میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت بابا بلھے شاہ کی تعلیمات اور ان کی درگاہ پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

اس موقع پر قصور کے تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک جگہ جمع ہوئے اور ملک کے لیے امن و سکون کی دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان