سعودی ایئر لائن کی پاکستان کےلئے پروازوں میں اضافہ، پشاور اور اسلام آباد کےلئے بھی آپریشن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے اپنی باقاعدہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے پشاور اور اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کردیں۔
ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 25 اگست 2025 کو افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینزیس آر اے ایس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں سی آئی پی لاؤنج کے سامنے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA)، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور مینزیس آر اے ایس کے حکام نے شرکت کی، فلائی اڈیل اب ہر ہفتے پیر اور بدھ کو ریاض سے پشاور کے لئے دو پروازیں چلائے گی۔
اس سے قبل، گزشتہ روز فلائی اڈیل کی افتتاحی پرواز FAD 651/652 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ یہ پرواز ریاض سے 65 مسافروں کے ساتھ پہنچی اور آمد پر اسے روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔
واپسی کی پرواز پر 172 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی، فلائی ادیل اب ہر اتوار کو ریاض – اسلام آباد – ریاض کے درمیان ہفتہ وار پرواز چلائے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے فلائی اڈیل کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور اور اسلام آباد کے لئے ان پروازوں سے فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے، مسافروں کو سہولت ملے گی اور پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے لئے
پڑھیں:
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض کا سرکاری دورہ کیا، جہاں الیمامہ پیلس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ" (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت طے پایا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی گئی تو اسے دونوں ملکوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔
یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
مزید :