رانا ثنااللہ کے گھر حملے کا کیس: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 75 ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔