بلوچستان حکومت کا این ایف سی ایوارڈ کیلیے تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین کی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے، جس کا مقصد صوبے کا متفقہ اور مضبوط موٴقف سامنے لانا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی ضروریات اور ترجیحات اجاگر کریں گے، وسائل کی تقسیم میں شفافیت اور شمولیت کو اہمیت دینا ہوگی، این ایف سی ایوارڈ مضبوط وفاق اور ہم آہنگی کا موقع ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں اور توقعات ایوارڈ میں شامل ہونی چاہئیں، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے درمیان توازن اور ہم آہنگی ضروری ہے، مشاورت میں ماہرین معاشیات اور دانشوروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا۔
کوئٹہ:وسائل کی منصفانہ تقسیم سے صوبے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے،میر سرفرازبگٹی
کوئٹہ:ہم سب کی کامیابی ایک مضبوط اور مستحکم وفاق میں ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:این ایف سی ایوارڈ کو قومی یکجہتی اور اعتماد کے فروغ کا ذریعہ بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اجلاس میں اظہار خیال
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ وزیر اعلی
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔