وفاق المدارس، مڈل تا ماسٹر امتحانات کی فیسیں بڑھا دیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے بھی دینی مدارس کی حفظ القرآن اور مڈل سے لیکر ماسٹر لیول کے کلاسز کے سالانہ امتحانات کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔
سالانہ امتحان 1470 ہجری و 2026 عیسوی کی سنگل ڈبل ٹرپل فیسیں بڑھانے کا سرکلر جاری کیا گیا۔ سنگل فیس یکم ربیع الاول سے30ربیع الاول جمع کرائی جاسکے گی۔
ڈبل فیس یکم ربیع الثانی سے 15ربیع الثانی اور ٹرپل فیس 16 ربیع الثانی سے 30 ربیع الثانی اور 4 گنا فیس یکم جمادی الاولی سے 15جمادی الاولی تک جمع کرائی جا سکے گی، تمام داخلے آن لائن ہوں گے، داخلہ فارم کی ہارڈکاپی بھی بنک چالان ساتھ جمع کرانا ہوگی۔
تحفیظ القرآن کے امتحان کی سنگل فیس 495، ڈبل 990، ٹرپل 1485اور 4 گنا فیس 1980روپے کردی گئی۔ متوسط ( مڈل )کے امتحان کی سنگل فیس 540روپے،ڈبل 1080،ٹرپل 1620 اور 4 گناہ فیس 2160روپے کی گئی۔
سکینڈری و ہائر سیکنڈری لیول کیلیے رجسٹریشن ثانویہ عامہ سال اول (نہم کلاس) میں ہوگی اور اس رجسٹریشن کی فیس یکم تا اختتام ماہ ربیع الاول 220روپے ہوگی، یکم ربیع الثانی تا 15ربیع الثانی 440 روپے ہوگی اور 15ربیع الثانی تا اختتام ذو الحج 660روپے ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ربیع الثانی فیس یکم
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔