راولپنڈی:

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ کو جیل میں ہونے والی سماعت میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہو چکے ہیں، انہیں سماعت میں آنے دیا جائے۔ اسی طرح جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل سماعت میں وکلا اور فیملی ممبران کو روکنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواست پر احکامات جاری کرنے کے بعد اسے نمٹا دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل

فائل فوٹو 

توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے  بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل کرلی گئی، آئندہ سماعت پر سابق ملٹری سیکریٹری محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کو طلب کرلیا گیا۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے استغاثہ کے دو اہم گواہان انعام شاہ اور صہیب عباسی پر جرح مکمل کرلی ہے، دونوں گواہان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہان کی حیثیت سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دو اہم گواہان سابق ملٹری سیکرٹری برگیڈیئر محمد احمد اور سابق ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کو بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت طلب کرلیا ہے۔

کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، قوثین فیصل مفتی اور ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی کمرہ عدالت میں موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر بھی سماعت میں شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
  • اڈیالہ جیل میں کل توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل نوٹی فکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
  • جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے بعد نیا روسٹر جاری، وکلا کی جزوی ہڑتال
  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
  • رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
  • توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل