سلمان آغا الیون نے پریکٹس میچ میں صائم ایوب الیون کو چار وکٹوں سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری دوسرے پریکٹس میچ میں سلمان آغا الیون نے صائم ایوب الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب الیون نے مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 23 گیندوں پر 41 رنز اور فخر زمان نے 27 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا الیون کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سلمان آغا الیون کے بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ حسن نواز نے 19 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان سلمان علی آغا نے 30 رنز بنائے جبکہ محمد حارث 18 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
صائم ایوب الیون کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی جبکہ اگلا پریکٹس سیشن آئندہ روز شیڈول ہے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان آغا الیون گیندوں پر
پڑھیں:
گھر کے شیر باہر ڈھیر، ویمنز ٹیم ٹرائنگولر سیریز میں مشکلات کا شکار
آئرلینڈ میں جاری ویمنز ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان کا سفر انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان ٹیم کو اپنے باقی دونوں میچز میں بہت بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔
پاکستان ٹیم آج رات 8 بجے ویسٹ انڈیز کے مدمقابل آئے گی۔
قبل ازیں آئرلینڈ نے سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ایک رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئرلینڈ کی پہلی کامیابی بھی ہے۔