راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی اور وہ ہمارے وکیل اور ہماری فیملی کی طرح ہیں۔

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے ضمانت ہوئی لیکن ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ میرے بچوں کو کیوں اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہریز خان تو بزنس کرتا ہے اور اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا لیکن ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور میں نے کہا ہے مجھے بھی گرفتار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خوف زدہ ہیں اور بچوں سے ڈر گئے ہیں، لاہور میں کسی نے قائداعظم کی تصویر اٹھائی اس کے بچوں کو بھی اٹھا لیا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے استعفے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجا ہمارے وکیل ہیں اور ہماری فیملی کی طرح ہیں، سلمان اکرم راجہ کا اپنا کوئی مسئلہ ہوگا۔

علیمہ خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا مسئلہ ہے میرا خیال ہے ان سے ہی پوچھیں۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب پر تنازع ہے تو پارٹی بتائے گی، ہماری جب ملاقات ہوئی تو بانی نے واضع طور پر بتایا تھا ضمنی الیکشن نہیں لڑنا ہے، بانی نے کہا تھا الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا لہٰذا اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا تھا الیکشن میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل جائے گا، یہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے اور اپنی مرضی کے لوگوں کو جتوائیں گے۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا اگر ہم الیکشن میں جائیں گے تو پارٹی ان نا اہلیوں کو جائز قرار دے گی، بانی نے پارٹی کو پیغام دیا تھا تحریک پر توجہ مرکوز کریں، ان کا پیغام اگر فیملی کے ذریعے دیا جاتا ہے تو وہ بانی کا مؤقف ہوتا ہے

صحافی کے سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ غلط سوال نہ پوچھیں شیطانی سوال نہ پوچھیں، سوال نہ پوچھیں شیطانیاں آپ لوگ کرتے ہیں، اگر ہم آپ سے بات کرتے ہیں تو ہم خواتیں آپ عزت کریں، مجھے برا لگا ہے آپ نے بانی کے موقف کو فیملی کا موقف قرار دیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے بچے اور بھائی جیل میں ہیں تھوڑا سا لحاظ کرو، آپ شیطانیاں کریں گے میں میڈیا سے بات کرنا بند کروں گی، ہمارا موڈ نہیں آپ سے بات کرنے کا ہم بات نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا سلمان اکرم راجا خان نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اُٹھا کر واپس آئیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے، جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بُری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • ہماری خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں: علیمہ خان