کے پی میں تعلیمی بورڈز کے چیئرمین، سیکریٹری اور کنٹرولر کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمین، سیکریٹریز اور کنٹرولرز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کردیا گیا اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب براہ راست تعیناتی کے بجائے تعلیمی بورڈز کی ان تینوں اہم آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا، ان آسامیوں پر مسابقتی عمل کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی، امیدوار ان آسامیوں پر تعیناتی کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کریں گے۔
پہلے مرحلے میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 5 سے 10 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے کل 60 نمبرز مختص ہوں گے اور امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کے لیے تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربہ، متعلقہ ٹریننگ اور سابقہ کارکردگی وغیرہ کو مدنظر رکھا جائے گا۔
نئے طریقہ کار کے مطابق تعلیمی قابلیت میں پی ایچ ڈی کے لیے 15 نمبرز، ایم فل یا ایم ایس کے لیے 14 نمبر اور ماسٹرز ڈگری کے لیے 13 نمبرز دیے جائیں گے۔
اسی طرح 20 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربے کے لیے 20 نمبروں اور 17 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربے کے لیے 17 نمبرز دیے جائیں گے، متعلقہ شعبے میں قومی یا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ٹریننگ کے لیے 5 نمبرز جبکہ سابقہ کارکردگی کے لیے زیادہ سے زیادہ 20 نمبرز مختص ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں امیدوار کے مسابقتی انٹرویوز کیے جائیں گے، جس کے لیے کل 40 نمبر مختص ہوں گے۔
بعد ازاں انٹرویو کے مرحلے میں امیدواروں کی قائدانہ صلاحیت، انتظامی استعداد، تیکنیکی مہارت، کمیونیکیشن اسکلز اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھا جائے گا، جن میں سے ہر ایک صلاحیت کے لیے 8،8 نمبرز مختص ہوں گے۔
شارٹ لسٹنگ اور انٹرویو کے بعد اگلے مرحلے میں ٹاپ تین امیدواروں کے نام حتمی منظوری کے لیے کنٹرولنگ اتھارٹی کو بھیجے جائیں گے، کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم چئیرمین، کنٹرولر اور سیکریٹری کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کرے گا۔
مذکورہ عہدوں پر تعیناتی کے بعد عہدیداروں کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے لیے فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم ان عہدیداروں کی مجموعی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لے گا۔
کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے امتحانی نظام میں اصلاحات، بورڈز کے جملہ امور میں شفافیت، احتساب، ڈیجیٹائزیشن، گورننس اور فنانشل مینجمنٹ جیسے معاملات کو مدنظر رکھا جائے گا اور ان عہدیداروں کی مدت ملازمت میں توسیع یا تنسیخ کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مختص ہوں گے پر تعیناتی طریقہ کار مرحلے میں جائیں گے جائے گا کے لیے کے بعد
پڑھیں:
تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا اور منشیات فروش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔