امریکا نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا، جس کے بعد مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آج سے نافذ ہوگیا ہے۔ 

رپورٹوں کے مطابق اضافی ٹیرف کے بعد متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح یوکرین جنگ کو سہارا دے رہا ہے، اس لیے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر ثابت نہیں ہو رہا، جبکہ بھارت روسی تیل خریدنے پر بضد ہے۔ دوسری جانب روس میں بھارتی سفیر ونے کمار نے واضح کیا کہ بھارت جہاں سے بھی سستا تیل ملے گا وہیں سے خریدے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا، عطا تارڑ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔منگل کوانسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹیڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈیاستعمال کر رہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی، پاکستان کے بھرپور جواب پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے ہمیشہ اپنا مؤثر کردار ادا کیا، مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرت ناک شکست ہوئی، بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہوچکی ہے، پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا، پاکستان پٴْرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے
  • معاہدہ ہوگیا، امریکا اور چین کے درمیان ایک سال سے جاری ٹک ٹاک کی لڑائی ختم
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا، عطا تارڑ
  • ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی