صدر مملکت کا سیلاب کی تباہی پر اظہار افسوس، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور ریلوں میں جانی و مالی نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں، کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
صدر نے مسلح افواج اور ریسکیو اداروں کی بہادری اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا یقین ہے پاکستانی قوم مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی، 2010 اور 2022 کے سیلابوں کی طرح اس بار بھی قوم سرخرو ہوگی۔
صدر مملکت نے سندھ حکومت کو ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر پہلے سے حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 86 ہزار 73 گھر سیلاب سے متاثر ہوئے، 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے اپنے بیان میں کہا کہ 26 اگست کو سیلاب کی شروعات ہوئی تھی، 27 اضلاع کو مجموعی طور پر سیلاب سے نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 11 ہزار افراد کی مدد سے 27 ستمبر کو سروے شروع ہوا تھا، 14 لاکھ 41 ہزار سے زائد ایکڑ پر کاشت فصل خراب ہوئی۔
عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 2 لاکھ 14 ہزار 493 افراد کا ڈیٹا اب تک مکمل ہو چکا، 953 شکایات اب تک موصول ہوئی ہیں جن کو حل کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ روجھان اور صادق آباد کی صرف دو تحصیلوں میں سروے نہیں کیا جا سکا، لاہور سروے سے متعلق کوئی شکایت ہے تو آن لائن رجوع کیا جا سکتا ہے۔