چارٹر انسپیکشن کمیٹی؛ حاضر سروس وائس چانسلرز فارغ، ریٹائرڈ وائس چانسلرز کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
کراچی:
سندھ کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی اور حاضر سروس وائس چانسلرز کو فارغ کرنے کے بعد اب ریٹائرڈ وائس چانسلرز کی کیٹگری میں چار سابق شیوخ الجامعہ کی تقرری کردی گئی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق ممتاز شہری کی کیٹگری میں دو مزید افراد کی تقرری کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت، سندھ زرعی یونیورسٹی اے کیو مغل اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نیلوفر شیخ اس کمیٹی کے رکن ہونگے جبکہ ممتاز شہری کے طور پر نادرہ پنجوانی اور سہیل بشیر بھی کمیٹی میں شامل کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے حاضر سروس وائس چانسلرز اس کمیٹی کے اراکین ہوا کرتے تھے جو کراچی سمیت پورے سندھ کی نجی و سرکاری جامعات کے انسپیکشن کے ذمے دار تھے تاہم اب چارٹر کمیٹی کی ترمیمی گائیڈ لائنز کے مطابق سابق وائس چانسلرز انسپیکشن اور ایویلیوایشن کے ساتھ ساتھ ان جامعات کی رینکنگ کریں گے۔
کمیٹی کی سربراہی چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین کریں گے جو اس وقت پروفیسر سروش لودھی ہیں۔ ان چاروں ریٹائرڈ وائس چانسلرز کی کمیٹی میں رکنیت کی مدت سرکاری و نجی جامعات کے انسپیکشن کی ایک سائیکل تک ہوگی جو ممکنہ طور پر ڈیڑھ سے دو برس تک ہوسکتی ہے۔
مزید براں ایچ ای سی، پی ای سی، پی ایم ڈی سی، پی کیٹ پی کے ایک ایک نمائندہ مستقل کمیٹی میں شامل ہوگا۔ اسی دو طرح سیکریٹری سندھ ایچ ای سی اور ڈائریکٹر جنرل سی آئی سی سی بھی اس مستقل کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
سی ای آئی سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ
مذکورہ تقرریوں کے بعد اب جلد چارٹر کمیٹی کا اجلاس بلایا جارہا ہے جبکہ سرکاری و نجی جامعات کے انسپیکشن سے قبل وائس چانسلرز، رجسٹرار، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر کیو ای سی کی ایک تربیتی ورکشاپ بھی کرائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں 69 سرکاری و نجی فعال جامعات ہیں جن میں سے 30 سرکاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائس چانسلرز سرکاری و نجی
پڑھیں:
محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔