آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے غزہ کے مسئلے پر ایک بار پھر اپنا حق ادا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھانے آسٹریلوی پارلیمان جائیں گے۔
ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ کل غزہ اور کھیل میں جوئے پر بات کرنے کے لیے پارلیمنٹ جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ’ہمیں بطور آسٹریلوی اور بطور انسان حق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ معصوم بچوں کو قتل ہونے اور بھوک سے بچانا ہوگا۔ ہمیں جو بولنا تھا بول چکے اب کچھ کرنے کا وقت ہے۔‘
View this post on Instagram
A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy)
کھیلوں میں جوئے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسپورٹنگ باڈیز کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام بالخصوص نوجوانوں میں کھیل میں جوئے کو عام ہونے سے روکیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام
جاپانی حکام جنگلی ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کی غرض سے شکاریوں کے لیے فنڈز مختص کرنے لگ گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ مسئلے سے نمٹا جاسکے۔
رواں برس ریچھوں نے ریکارڈ تعداد میں حملے کیے ہیں جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں ریچھوں کے اسکول کے دروازے توڑنے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کرنے اور سپر مارکیٹوں میں گھومنے کے واقعات نے عالمی سطح پر سرخیاں بنائی ہیں۔
جمعرات کے روز متعدد وزارتوں اور ایجنسیوں نے پہلی اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا جس میں مسئلے پر بحث ہوئی۔
وزیرِ ماحولیات ہیروٹاکا اِشیہارا کا کہنا تھا کہ حکام اس مسئلے میں مدد کے لیے مزید حکومتی شکاریوں اور دیگر افراد کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اضافی بجٹ استعمال کریں گے۔