بیٹی کی پہلی سالگرہ منانے کے دوران عمارت گر گئی، خوشی کی تقریب ماتم میں بدل گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
ئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں بدھ کی نصف شب ایک غیر قانونی چار منزلہ عمارت کا پچھلا حصہ اچانک منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثے سے کچھ دیر قبل ایک جوڑا اپنی ایک سالہ بچی کی سالگرہ منا رہا تھا۔ گھر کو غباروں اور روشنیوں سے سجایا گیا، کیک کاٹا گیا اور تصاویر لی گئیں۔ خوشی کے چند منٹ بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ماں اور بچی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ والد کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
حکام کے مطابق یہ عمارت 2012 میں تعمیر ہوئی تھی جس میں پچاس فلیٹ تھے، جن میں سے بارہ فلیٹ متاثرہ حصے میں شامل تھے۔ مقامی میونسپل کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ یہ تعمیر غیر قانونی تھی۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کی، تاہم تنگ جگہ کے باعث بھاری مشینری تاخیر سے پہنچی اور ابتدائی طور پر ہاتھوں سے ملبہ ہٹایا گیا۔ متاثرین کو قریبی کمیونٹی ہال میں عارضی پناہ فراہم کی گئی ہے جہاں کھانے پینے اور طبی سہولتیں دستیاب ہیں۔
پولیس نے بلڈر کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ قریبی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے باعث پیش آنے والا دوسرا سانحہ ہے۔ دو ہفتے قبل بھی ایک حادثے میں دو مزدور شیشے کا سلیب گرنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی 75ویں سالگرہ پر کی گئی فون کال اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔
مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘میرے دوست صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور گرم جوش مبارکباد کے لیے شکریہ۔ میں بھی آپ کی طرح پُرعزم ہوں کہ بھارت۔امریکا کے جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان
انہوں نے لکھا کہ ہم یوکرین تنازع کے پُرامن حل کے لیے آپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
Thank you, my friend, President Trump, for your phone call and warm greetings on my 75th birthday. Like you, I am also fully committed to taking the India-US Comprehensive and Global Partnership to new heights. We support your initiatives towards a peaceful resolution of the…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 16, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر تعزیری محصولات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے مودی سے تجارتی محصولات پر مذاکرات کے لیے کئی بار رابطے کی کوشش بھی کی لیکن بھارتی وزیراعظم نے ان رابطوں کا جواب نہیں دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ مبارکباد نریندر مودی