کینیڈا کے ماہرین نے ذیابیطس سے لڑنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ طریقہ دریافت کیا ہے۔ انھوں نے مُعدے میں بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے ایک مخصوص مالیکیول D-lactate پر توجہ مرکوز کی، جو کہ خون میں شامل ہو کر جگر میں گلوکوز اور چربی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، اور یوں انسولین مزاحمت، ہائی شوگر اور جگر میں سوزش جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔

اس نئے طریقے کو Gut substrate trap کا نام دیا گیا ہے۔ کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین نے D-lactate کو جذب ہونے سے پہلے ہی مخصوص ’جال‘ کے ذریعے پکڑنے کے لیے ایک بایوڈیگریڈیبل پولیمر ڈیزائن کیا ہے۔ جو ڈی لیکٹیٹ کو خون میں جانے سے پہلے ہی پکڑ کر ختم کردے گا۔

اس طریقے میں ماہرین نے پایا کہ بلڈ شوگر نمایاں حد تک کم ہوگئی، انسولین کی کارکردگی (sensitivity) بہتر ہوئی اور جگر کی سوزش اور fibrosis کم ہوگئی جبکہ وزن یا خوراک میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ذیابیطس یا جگر کی بیماری کے لیے روایتی علاج انسولین، ہارمونز یا جگر کو ہدف بنانے پر مرتکز ہوتے ہیں لیکن یہ طریقہ ذیابیطس کو دور کرنے سے پہلے ہی بیماری کے ایک بنیادی جز کو قابو کرلتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں انسانوں میں یہ طریقہ کامیاب ثابت ہوتا ہے تو یہ ذیابیطس کی روک تھام یا ابتدائی علاج فراہم کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

---فائل فوٹو 

پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

دفتر خارجہ کے  ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ کے تحت اشتراک پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی مارکیٹ تک کینولا ایکسپورٹس کی رسائی پر پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے اظہارِ تشکر کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا
  • آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے، وزیرِ قانون آزاد کشمیر
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • سائنس دانوں کی حیران کن دریافت: نظروں سے اوجھل نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک ڈھونڈ لی
  • چمن بارڈر سے ایک روزمیں 10 ہزارسے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام
  • کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل: را کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب
  • پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
  • واٹس ایپ میں بیک-اَپ کیلئے اب کوئی پاسورڈ کی ضرور نہیں، نیا طریقہ متعارف