بیٹی سے زیادتی کا الزام ، جیل میں 12 سال سے قید والد عدم شواہد پر بری
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
اسلام آ باد:
سپریم کورٹ نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں بارہ سال سے قید والد کو بری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانونِ شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ پر مطمئن ہو، متاثرہ بچی کے بیان میں تضادات پائے گئے اور تاریخ/وقت واضح نہ تھا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ڈاکٹر کی رائے بھی متضاد تھی پہلے زیادتی کہا پھر جرح میں انکار کیا، مدعیہ والدہ اور ماموں واقعے کے عینی شاہد نہیں، صرف افواہی گواہ ہیں، خاندان کے اندر جائیداد اور گھریلو جھگڑوں کا تنازعہ بھی ریکارڈ پر آیا جس پر استغاثہ کے شواہد کو غیر معتبر قرار دیا جاتا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کو فوری رہا کیا جائے اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو۔
واضح رہے کہ 2010ء میں چھ سالہ بیٹی نے والد پر زبردستی زیادتی کا الزام لگایا تھا، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمرقید اور 35 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے 2013ء میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، ملزم نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کورٹ نے
پڑھیں:
رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا
رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ،رجسٹرار سلیم خان 16 ستمبر سے 30 اکتوبر تک چھٹی پر ہونگے،،رجسٹرڈ سپریم کورٹ کی نجی معاملات پر چھٹی کی درخواست منظور کی گئی۔ چیف جسٹس یحی آفریدی کی منظوری سے رخصت کا نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم