بھمبر: ایل او سی کے قریب بم ڈسپوزل سکواڈ نے سیلاب میں بہہ کر آنے والا مائن ناکارہ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
ترجمان سول ڈیفنس بھمبر کے مطابق سب ڈویژن سماہنی کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک گاؤں کھوہ پانی بنڈالہ میں برساتی نالے میں بہہ کر آنے والے مائن کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
یہ کارروائی کمانڈر گل شیر کی نگرانی میں اس وقت عمل میں لائی گئی جب بنڈالہ موڑ کے رہائشی دوکاندار خالد محمود نے نالے میں موجود مائن کی اطلاع حکام کو دی۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بھارتی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کی جانب سے آنے والے نالے میں پائے جانے والے مائن کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں برسایاگیااسرائیلی گولہ بارود اب بھی سنگین خطرہ کیوں؟
اہلِ علاقہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے عوام سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران ایل او سی کے قریب اگر کسی کو مائن یا مشتبہ بارودی مواد نظر آئے تو فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باردودی سرنگ سیلاب مائن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیلاب بم ڈسپوزل سکواڈ نے
پڑھیں:
گھر سے خاتون کی کمبل میں لپیٹی گلا کٹّی لاش برآمد
کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں واقع گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو کند آلہ کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی افتخار تنولی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بلدیہ ٹیپو سلطان روڈ عظیمہ آ باد نزد گلیکسی گرامر اسکول کے قریب گھر میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔ متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف ولد اللہ دتہ سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا تھا۔ مقتول اور اس کارشتہ دار اسلم سائٹ میں ایک نجی لوم فیکٹری میں ملازم تھے۔ اس گھر میں ساتھ رہتے تھے۔ مقتول اور اس کے رشتے دار اسلم کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرہ سے ہے۔ متقول دن اور اس کا رشتہ دار نائٹ شفٹ میں فیکڑی میں کام کرتے تھے۔ متقول کا رشتہ دار صبح کام پر سے گھر واپس آیاتو اس نے دیکھا کہ یوسف کی گلہ کٹی لاش پڑی ہے۔ اس نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ علاوہ ازیں مقتول شادی شدہ ہے ۔ اس کی فیملی گوجرہ میں رہتی ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع مقتول کے رشتہ داروں کو دے دی ہے۔ قتل کی مختلف پہلوں سے ںتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کی کوشش ہے کہ قتل میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔