Daily Mumtaz:
2025-09-18@22:22:08 GMT

روس کے کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT

روس کے کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد ہلاک

روسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کردیا جس میں 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات ہونے والے روسی حملے میں 2 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک، 38 زخمی اور 7 اضلاع میں رہائشی اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیف پر گزشتہ ر ات ہونے والے حملے سے ظاہر ہے روس کو حقیقی سفارتکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کو چُنتا ہے، روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل وغارت گری جاری رکھے ہوئے ہے۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیف پر

پڑھیں:

ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک

ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • غزہ؛ زوردار دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی
  • گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • نائیجیریا: عسکریت پسندوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک
  • جاپان: درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل تعینات
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور