روس کا پہلا بحری ڈرون حملہ، یوکرین کا سب سے بڑا بیڑا غرق، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز سمفروپول کو سمندری ڈرون حملے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ واقعہ دریائے ڈینیوب کے ڈیلٹا میں پیش آیا جو یوکرین کے علاقے اودیسا میں واقع ہے۔
سمندری ڈرون کا پہلا کامیاب حملہروسی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی یوکرینی بحری جہاز کو سمندری ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
Video: Ukraine’s “Largest” Naval Ship Sunk In Russia’s First Sea Drone Attack https://t.
— Bharat Journal (@BharatjournalX) August 29, 2025
جہاز کو ’لاگونا کلاس‘ میں شمار کیا جاتا ہے جو ریڈیو، الیکٹرانک، ریڈار اور آپٹیکل جاسوسی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
ہلاکتیں اور زخمییوکرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرینی بحریہ کے ترجمان کے مطابق، زیادہ تر عملہ محفوظ ہے جبکہ چند لاپتا ملاحوں کی تلاش جاری ہے۔
جہاز کی تفصیلاتسمفروپول 2019 میں لانچ کیا گیا اور 2021 میں باضابطہ طور پر یوکرینی بحریہ میں شامل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں مقبول روسی کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ یوکرین کی برہمی کا باعث کیوں بنا؟
اطلاعات کے مطابق، یہ 2014 کے بعد یوکرین کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا بحری جہاز تھا۔
روس کی ڈرون تیاری میں تیزیرپورٹس کے مطابق روس نے حالیہ مہینوں میں سمندری ڈرون اور دیگر بغیر پائلٹ کے نظاموں کی پیداوار تیز کر دی ہے جو یوکرین جنگ میں بڑھتی ہوئی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔
کیف پر میزائل حملہاسی دوران یوکرینی سیاست دان ایگور زنکیوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے جمعرات کی شب کیف میں ڈرون تیار کرنے کی ایک بڑی فیکٹری پر 2 میزائل حملے کیے۔
ان کے مطابق یہ سہولت ترک ساختہ بایراکتار ڈرونز کی تیاری کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحری جہاز ڈورن حملہ روس نیول شپ یوکرین
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بحری جہاز ڈورن حملہ نیول شپ یوکرین بحری جہاز کے مطابق
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔