عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے عوام کو کچھ حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل (31 اگست) کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تجاویز میں درج ذیل قیمتیں کم کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے
پیٹرول: 61 پیسے کمی کی تجویز، ممکنہ نئی قیمت 264 روپے فی لیٹر
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 3 روپے 13 پیسے کمی، نئی ممکنہ قیمت 269.
مٹی کا تیل: 1 روپے 57 پیسے کمی، نئی قیمت 176.70 روپے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل: 2 روپے 61 پیسے کمی، ممکنہ نئی قیمت 159.55 روپے فی لیٹر
حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے
قیمتوں کی یہ ورکنگ اوگرا (OGRA) کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجی جائے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ منظوری کی صورت میں یکم ستمبر 2025 سے یہ نئی قیمتیں نافذ ہوں گی، جو 15 روز کے لیے مؤثر رہیں گی۔
لیوی اور ٹیکس کی تفصیل
اس وقت حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 80.52 روپے اور ڈیزل پر 79.51 روپے کی لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کر رہی ہے، جو قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ Post Views: 6
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔