عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
برینٹ کروڈ 0.68 فیصد گر کر 68.15 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 0.7 فیصد کم ہو کر 64.14 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی کہ سال 2026کے آخر تک خام تیل (cruid oil)کی قیمتیں کم ہو کر 50ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2026کے آخرتک خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوگا۔یہ پیش گوئی خام تیل کی منڈی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ہے۔
آئی ای اے نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جو یومیہ 7 لاکھ بیرل یومیہ کی طلب سے کافی زیادہ ہے۔
اس طرح 14 لاکھ بیرل خام تیل اضافی دستیاب ہوگا، فی الحال بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 67 ڈالر 32 سینٹس جبکہ امریکی خام تیل کا بھاؤ 63 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم آمدورفت و تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے، جس کے باعثقومی خزانے کو یومیہ 25 ملین سے زائد، جبکہ تاجر و ٹرانسپورٹرز کو کروڑوں روپے یومیہ نقصان ہورہا ہے۔بارڈر بند ہونے سے طورخم سے کراچی تک ہزاروں ٹرانزٹ ٹریڈ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ بندش کے باعث افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی بھی بری طرح متاثر ہے. جمرود و پاک افغان شاہراہ پر سینکڑوں کڈوال پھنس چکے ہیں، جن میں خواتین بوڑھے بچے سمیت مرد شامل ہیں۔پاک افغان طورخم بارڈر کے بند ہونے پر تاجر کا کہنا ہے کہ تاجر و ٹرانسپورٹرز سب پریشان ہیں اور یومیہ کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے، لوڈ گاڑیوں کے ٹائر خراب ہونے لگے ہیں اور ڈرائیورز کے اخراجات ختم ہوگئے ہیں۔طورخم بارڈر بندش سے دو ہزار سے زائد مقامی مزدور و کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس بے روزگار ہوگئے ہیں۔