مریم نواز کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ خواتین کے مسائل سنے
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ وہ قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، ان کی مزاج پرسی کی اور دلاسہ دیا۔
ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف سیلاب سے نکالا گیا بلکہ محفوظ کیمپوں میں پہنچایا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا، خوش گوار ماحول میں بات چیت کی اور وائٹ بورڈ پر نام لکھنے والے بچوں کو انعامات بھی دیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع قصور کے 29 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں سے 18 ہزار 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع میں 36 ہزار 129 مویشی بھی کامیابی سے بچا لیے گئے ہیں۔
فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت 60 خاندانوں کے 312 افراد مقیم ہیں جہاں کھانے پینے اور رہائش کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کھیل کود کے لیے وسیع میدان فراہم کیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ کیمپ میں تین ڈاکٹر اور طبی عملہ دن رات خدمات سر انجام دے رہا ہے، جہاں اب تک 170 متاثرین علاج معالجے کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔
فکر نہیں کرنی!! یہ الفاظ جب مشکل میں کوئی آپ کے پاس آکر بولے تو اور آپ کے ساتھ کھڑا ہو جائے تو وہ اللّہ کی جانب سے مشکل میں گھری عوام کے لئے مدد ہوتی ہے۔ اللّہ اس کا اجر دے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو۔ pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلڈ ریلیف کیمپ مریم نواز
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چیک کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ کے اعلان کے مطابق کندھکوٹ میں ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید غضنفر علی شاہ نے ضلع کشمور میں سال 2025 میں سیلاب اور بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء میں سندھ حکومت کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر کشمور نے متوفی کے ورثاء میں 20 لاکھ روپے فی کس کے چیک تقسیم کئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مائی بے نظیر، گل خان اور علی محمد شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 20 لاکھ روپے فی کس تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری کیا ہے تاکہ سیلاب اور بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کی جا سکے۔