وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے برادر ایران کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی ہیں۔

انہوں نے حکومتِ ایران اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے اور مذاکرات و سفارتکاری ہی کشیدگی کم کرنے اور دیرپا استحکام کا واحد راستہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے بھی شہباز شریف کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔

وزیراعظم نے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جو پاکستان اور ان ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس سے قبل منعقدہ استقبالیہ میں بھی چینی صدر اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانقلاب اور پاکستان عافیہ صدیقی کیس؛ جسٹس انعام امین منہاس کا نیا بننے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا باہمی روابط کے فروغ میں ایس سی او تھیانجن سمٹ ایک اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی طبی کارکن چین میں روایتی چینی طب سیکھنے میں مصروف عمل انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا اہم اقدام، توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے خلاف جرائم کے معاملات میں مؤثر تفتیش، انصاف اور قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ جب کہ ہم آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہیں۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ میں اس موقع پر اْن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور اْن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلاء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء کا جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔ یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ  اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گرین شرٹس نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی پر پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی بہترین کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف