خواتین اور مرد باکسرز نے عالمی رِنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
پاکستانی خواتین باکسرز نے چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18 کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
عائشہ ممتاز نے ویمنز انڈر 18کے فائنل میں پہنچ کر پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کیا۔
چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں دنیا کے 26 ممالک کی34 ٹیمیں شریک ہوئیں۔
تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاک آرمی کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنلسٹ ہیں۔
چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی مرد باکسرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
پاک آرمی کے قدرت اللہ سیمی فائنلسٹ، حُذیفہ راحیل (پنجاب) اور ضمیر علی (کے پی) کوارٹر فائنلسٹ ہیں۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے نہ صرف جیت حاصل کی بلکہ جرأت، ڈسپلن اور عزم سے دنیا بھر کو متاثر کیا۔
صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز نے کہا کہ عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی جیت پاکستان باکسنگ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹیوں نے بے مثال ہمت سے دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان عالمی باکسنگ میں ناقابلِ نظرانداز قوت ہے۔ ہم نے کھلاڑیوں کو سخت محنت، جدید تربیت اور بہترین سہولتیں فراہم کیں۔
کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں آنے والے کل کی بنیاد ہیں، کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاندار نتائج قومی ٹریننگ کیمپ کی باقاعدہ تیاریوں اور کوچز کی انتھک محنت کا ثمر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط؛ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل
لاہور:ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں خلاف ورزی کرنے والے میچ ریفری کے خلاف دیر سے خط لکھنے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو معطل کر دیا گیا۔
پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر معطل کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں۔