انور علی: فن، مزاح اور روحانیت کا حسین امتزاج ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مقبول مزاح نگار انور علی 71 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔
گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی آخری سانس وہیں لی۔
انور علی کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسٹیج، ٹی وی اور فلم — ہر پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا مخصوص انداز، برجستہ جملے، اور طنز و مزاح سے بھرپور مکالمے لوگوں کے دلوں پر نقش ہو گئے۔
ڈرامہ سیریل اندھیرا اجالا، ابابیل اور ہوم سویٹ ہوم سمیت درجنوں مشہور ٹی وی شوز میں اپنی اداکاری سے رنگ بھرنے والے انور علی نے عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام بنایا۔ تاہم، زندگی کے آخری برسوں میں وہ شوبز کی دنیا سے کنارہ کش ہو گئے تھے اور ان کا جھکاؤ مکمل طور پر روحانیت اور مذہب کی طرف ہو گیا تھا۔
اداکار کی نمازِ جنازہ کے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
انور علی کے انتقال پر شوبز انڈسٹری، مداحوں اور ان کے ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی یادگار پرفارمنس، پرانی تصاویر اور دل کو چھو لینے والی پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں۔ انور علی اب اس دنیا میں نہیں رہے، مگر ان کی فنکارانہ وراثت اور ہنسی بکھیرنے والی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انور علی
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔