لندن: برطانیہ نے پناہ گزینوں کے خاندان بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔ 

وزیرداخلہ یویٹ کوپر نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور فی الحال کوئی نئی درخواست جمع نہیں ہوسکے گی۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ اب پناہ گزینوں پر وہی شرائط لاگو ہوں گی جو دیگر تارکین وطن کے لیے ہیں۔ ان شرائط میں کم از کم 29 ہزار پاؤنڈ سالانہ آمدنی، مناسب رہائش کا انتظام اور اہل خانہ کے لیے بنیادی انگریزی زبان کا علم شامل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کا عمل تیز کیا جارہا ہے اور مہنگے پناہ گزین ہوٹلوں کو بھی جلد بند کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

دوسری جانب برطانیہ کی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو کے شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے اس فیصلے کو ناکافی قرار دیا اور کہا کہ سرحدی سکیورٹی کے سنگین بحران سے نمٹنے کے لیے صرف قوانین میں معمولی تبدیلی کافی نہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پناہ گزینوں

پڑھیں:

گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • سوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل
  • گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے
  • وائٹ ہائوس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے پناہ گزین واپس جا چکے؟
  • بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی
  • نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا
  • سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ
  • دنیا کی زندگی عارضی، آخرت دائمی ہے، علامہ رانا محمد ادریس قادری
  • اے آئی کا خوف بڑھنے لگا: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیرزمین پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری
  • سوئی ناردرن کمپنی کو چند روز میں 4 لاکھ درخواستیں موصول