ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو جاپان کا ویزا جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو جاپان کا ویزا جاری کر دیا گیا۔ دونوں 9 ستمبر کو ٹوکیو روانہ ہوں گے جہاں وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔
چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ فائنل مقابلہ 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ارشد ندیم نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کر رہا ہوں، مکمل فٹ ہوں اور امید ہے کہ ایک اور گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم سربلند کروں گا۔ انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی نیک تمنائیں ہمیشہ ان کے لیے حوصلے کا باعث بنتی ہیں۔
دوسری جانب قومی دستے کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ خاتون ایتھلیٹ تامین خان انجری کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ فیڈریشن حکام کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں کم از کم دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے تامین خان کی انجری اور عدم شرکت سے متعلق چیمپئن شپ منتظمین کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئن شپ
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔