ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو جاپان کا ویزا جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
لاہور:
ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو جاپان کا ویزا جاری ہوگیا۔
گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور کی 9 ستمبر کو ٹوکیو روانگی شیڈول ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سترہ ستمبر کو جویلین تھروکا کوالیفائنگ مرحلہ ہے۔ فائنل اٹھارہ ستمبر کو ہوگا، ارشد ندیم ایک بارپھر گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کررہا ہوں، مکمل فٹ ہوں اور ایک اور گولڈ میڈل جیتنے کے لیے تیارہوں، قوم سے اپیل ہے کہ وہ میرے لیے دعا کرے تاکہ ایک بار پھر قومی پرچم بلند کرسکوں۔
دوسری جانب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے قومی دستے میں شامل خاتون ایتھلیٹ تامین خان انجری کی وجہ سے چیمپئن شپ سے دستبرار ہوگئیں۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام نے تامین خان کی انجری اور ان کی ایونٹ میں عدم شرکت کے بارے میں چیمپئن شپ کے متنظمین کو آگاہ کردیا ہے۔ فیڈریشن ذرائع نے تامین خان کو ڈاکٹرز کی طرف سے دو ہفتےآرام کی تصدیق کی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئن شپ
پڑھیں:
ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔
ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔
Post Views: 3