ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن، پی ٹی سی ایل نے 46کروڑ روپے جرمانہ ادا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن، پی ٹی سی ایل نے 46کروڑ روپے جرمانہ ادا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز (ایل ڈی آئی )کے کارٹیلائزیشن کیس میں جرمانے کی مد میں تقربیا 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔
سی سی پی کے مطابق جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔
واضح رہے کہ کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ممنوعہ ایگریمنٹ کے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے حساب سے جرمانے کی ریکوری کی جائے گی۔ ٹربیونل کے حکم کے تحت دیگر ایل ڈی آئی آپریٹرز سے جرمانے کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔ٹیلی کام سیکٹر میں ایل ڈی آئی آپریٹرز نے لانگ ڈسٹنس کالز یعنی انٹر نیشنل کالز کے لئے مل کر ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت تمام بین الاقوامی کالز کو پی ٹی سی ایل کے کنٹرول کردہ ایک ہی گیٹ وے کے ذریعے گزارا گیا جبکہ دیگر آپریٹرز نے اپنے گیٹ وے بند کر دیئے۔
اس انتظام کے تحت کال ٹرمینیشن کے چارجز 8.
کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ کمپٹیشن کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بزنس فورمز معلومات کے تبادلے میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن انہیں قیمتوں کے تعین یا غیر مسابقتی معاہدوں کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز راولپنڈی،شادی کاجھانسہ دے کر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ہوگئی علی امین گنڈاپور کی سات پشتیں بھی کالاباغ ڈیم کو زندہ نہیں کرسکتیں، ایمل ولی خان صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی کسی کو عدالت کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹیلی کام سیکٹر میں پی ٹی سی ایل
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔