اسلام آباد:

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ٹیلی کام سیکٹر میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز ( ایل ڈی آئی ) کے کارٹیلائزیشن کیس میں جرمانے کی مد میں تقربیاً 50 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔

ایکسپریس کے مطابق جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)  نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔

واضح رہے کہ کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ممنوعہ ایگریمنٹ کے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے حساب سے جرمانے کی ریکوری کی جائے گی۔ ٹربیونل کے حکم کے تحت دیگر ایل ڈی آئی آپریٹرز سے جرمانے کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔

ٹیلی کام سیکٹر میں ایل ڈی آئی آپریٹرز نے لانگ ڈسٹنس کالز یعنی انٹر نیشنل کالز کے لئے مل کر ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت تمام بین الاقوامی کالز کو پی ٹی سی ایل کے کنٹرول کردہ ایک ہی گیٹ وے کے ذریعے گزارا گیا جبکہ دیگر آپریٹرز نے اپنے گیٹ وے بند کر دیئے۔

اس انتظام کے تحت کال ٹرمینیشن کے چارجز 8.

8 امریکی سینٹ فی منٹ مقرر کیے گئے جو کہ پہلے کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تھے۔ اس معاہدے سے ٹیلی کام لانگ ڈسٹنس مارکیٹ میں مقابلہ ختم ہوگیا اور بیرون ملک سے کال کرنے والوں کے اخراجات بڑھ گئے جبکہ آپریٹرز کی آمدنی میں 300 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

کمپٹیشن کمیشن نے معاہدے کو غیر قانونی قرار دے کر اس میں شامل تمام آپریٹرز پر جرمانہ عائد کیا تھا، ایل ڈی آپریٹرز نے کمیشن کے فیصلے کو ٹریبونل میں چیلنج کیا لیکن ٹربیونل نے کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایل ڈی آئی آپریٹرز کو آئی سی ایچ کی آمدن کے دو فیصد کے برابر سے جرمانہ 30 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ کمپٹیشن کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بزنس فورمز معلومات کے تبادلے میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن انہیں قیمتوں کے تعین یا غیر مسابقتی معاہدوں کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل ڈی آئی جرمانے کی ٹیلی کام

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف