رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا عدالتی سال26-2025 8 ستمبر کو شروع ہوگا، جس کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کو بھی دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں ہوگی۔
دعوت نامے کے مطابق افتتاحی کانفرنس 8 ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے ہوگی، کانفرنس میں عدالتی اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نئی عدالتی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے اور کانفرنس کے بعد ون اسٹاپ پبلک فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افتتاحی کانفرنس سپریم کورٹ دعوت نامے
پڑھیں:
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔(جاری ہے)
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے روس اور پاکستان کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں روسی سپیکر کی قیادت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس سی کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینا اور امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی شرکت کانفرنس کو مزید بامعنی بنائے گی اور عالمی امن و پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائے گی۔ روسی سپیکر نے یقین دلایا کہ کانفرنس میں روس کی اعلیٰ سطح کی نمائندگی ہوگی ۔\932