عظیم گلوکار محمد رفیع نے کس کے کہنے پر اچانک گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے کے انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
برصغیر کے عظیم گلوکار اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر پلے بیک سنگر محمد رفیع کی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ ان کے بیٹے شاہد رفیع نے بتایا کہ 1970 کی دہائی کے اوائل میں ایک مذہبی عالم (مولانا) کے کہنے پر ان کے والد نے یہ سوچ کر گانا چھوڑ دیا تھا کہ یہ ’ گناہ‘ ہے۔
شاہد رفیع کے مطابق یہ واقعہ 1971-72 میں اس وقت پیش آیا جب ان کے والدہ کے ساتھ دوسرا حج ادا کرنے گئے۔ حج کے دوران ایک مولانا نے رفیع صاحب سے کہا:
’رفیع صاحب! یہ جو آپ موسیقی کے شعبے میں ہیں، یہ بہت بڑا گناہ ہے، اوپر والا آپ کو معاف نہیں کرے گا۔‘
یہ بھی پڑھیے محمد رفیع کو گلوکاری کی بادشاہت دلوانے میں فقیر کا کردار
اللہ سے بہت ڈرنے والے محمد رفیع یہ سن کر کانپ گئے۔ ممبئی واپسی پر انہوں نے اعلان کیا:
’میں ریٹائر ہو گیا ہوں، اللہ کو یہ پسند نہیں، یہ گناہ ہے۔‘
شاہد رفیع نے کہا کہ ان کے والد کسی سے بات کیے بغیر خاموشی سے گلوکاری چھوڑ گئے اور لندن منتقل ہوگئے تاکہ کوئی انہیں ڈھونڈ نہ سکے۔
اس دوران کئی کہانیاں گردش کرتی رہیں کہ موسیقاروں نے ان سے منہ موڑ لیا یا وہ مقابلے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے، لیکن حقیقت یہ تھی کہ انہوں نے خود پر یہ پابندی لگا لی تھی۔
ان کے بڑے بیٹے نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ اللہ نے انہیں صرف ایک خاص صلاحیت دی ہے─ ان کی آواز ─ اور یہی ان کا اصل ذریعہ معاش ہے، لیکن رفیع صاحب نے اس بات کو اہمیت نہ دی۔
بالآخر لندن میں ایک اور مولانا نے انہیں قائل کیا کہ موسیقی ان کا خدا داد تحفہ ہے اور اس کو ضائع کرنا ہی اصل گناہ ہے۔ موسیقار نوشاد نے بھی یہی مؤقف اپنایا اور انہیں دوبارہ گلوکاری کی طرف واپس آنے پر آمادہ کیا۔ تاہم، اس وقت تک کئی پروڈیوسرز نے دوسرے گلوکاروں کو اپنی فلموں میں جگہ دے دی تھی۔ اس سب کے باوجود، رفیع نے کبھی کسی سے کام مانگا نہیں۔
یہ بھی پڑھیے رفیع نہ ہوتے تو ساز و آواز کی دنیا اتنی حسین نہ ہوتی
محمد رفیع کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے 1967 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔
وہ 1980 میں صرف 55 برس کی عمر میں دل اور شوگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔ سال 2024 میں ان کی صد سالہ پیدائش منائی گئی۔
یہ واقعہ نہ صرف محمد رفیع کی خدا خوفی اور مذہب سے محبت کا عکاس ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ایک فنکار اپنی فنی عظمت کے باوجود ذاتی عقائد کے ہاتھوں کس قدر متاثر ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گلوکار محمد رفیع.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گلوکار محمد رفیع محمد رفیع رفیع نے
پڑھیں:
سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،
سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے، بغیر تصدیق الزام تراشی پر مبنی یک طرفہ خبر چلانا افسوسناک ہے۔
سابق رکن اسمبلی سمیرا کومل کے بیٹے پر مزنگ پولیس کا مُبینہ تشدد، جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر لیا#ExpressNews #BreakingNews #SumeraKomal #Son #Police #Lahore #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/cGiHt3yObq
— Express News (@ExpressNewsPK) October 31, 2025