چینی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری پاک-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ وینچرز کے مواقع میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کریں گے اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے وہ ذاتی طور پر دستیاب رہیں گے۔
شہباز شریف نے پاک-چین تعلقات کو ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہرا، فولاد سے مضبوط اور شہد سے میٹھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دوستی باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے۔
انہوں نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کی توانائی، زراعت اور صنعت میں ترقی کو اجاگر کیا اور بتایا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پا چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے ساتھ مزید تعاون چاہتا ہے، خاص طور پر آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں۔
انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ان کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور مشترکہ منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
شہباز شریف نے چینی سرمایہ کاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، جیسے چین ہمارا دوسرا گھر ہے۔ آئیں اور مشترکہ منصوبے شروع کریں تاکہ پاک-چین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سرمایہ کاری سی پیک وزیراعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری سی پیک وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاروں سرمایہ کاری چینی سرمایہ پاکستان میں شہباز شریف کہ پاکستان پاک چین سی پیک کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :