عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا اور مل مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب چینی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرکے نائب وزیرِ اعظم کو چیئرمین بنایا گیا تو اسی دن 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق کابینہ نے بھی اسی روز اس فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ملک میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں فہرست پیش، کس سیاسی خاندان نے کتنی چینی برآمد کی؟

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی کے وقت یہ شرط رکھی گئی تھی کہ چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے سے زیادہ نہیں بڑھے گی، مگر حقیقت یہ ہے کہ چینی 230 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دور میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا لیکن موجودہ حکومت کے دور میں عوام کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کے فیصلے کو زرمبادلہ کمانے کا جواز دیا گیا، مگر اس کے نتیجے میں عوام کی جیب سے روزانہ ایک ارب روپے نکل کر مل مالکان کی جیب میں جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا میں نئی صف بندی کی ضرورت، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جاسکتا، چینی صدر شی جن پنگ

ان کے مطابق اس فیصلے سے ملز مالکان کو مجموعی طور پر 400 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت واقعی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بیٹھی ہے یا مل مالکان کے مفاد کے تحفظ کے لیے؟ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومتوں کا فرض ہے کہ عوام کو ریلیف دیں، مگر چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس کابینہ اور حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ڈی ایم چینی کمیٹی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی مہنگی چینی نائب وزیر اعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم چینی کمیٹی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی مہنگی چینی شاہد خاقان عباسی چینی کی قیمت چینی برآمد مل مالکان نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب  میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد

وزیر آباد (نامہ نگار) وزیر آباد میں نالہ ایک کے کنارے سے سیلاب میں بہہ کر آنے والا مارٹر گولہ برآمد ہوا، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس تھانہ سوہدرہ موقع پر پہنچ گئی اور مارٹر گولہ کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالہ کر دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب  میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
  • پٹاخوں کے گودام میں دھماکا‘ہوم سیکرٹری ‘مالکان سے جواب طلب
  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی میں شوگر مافیا تنقید کی زد میں کیوں؟
  • کراچی، عباسی شہید اسپتال کے خواتین وارڈ کے افتتاح پر مرد مریضوں کی موجودگی، حقیقت سامنے آگئی
  • کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکا؛ جاں بحق شخص کی بیوہ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
  • کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکا؛ جاں بحق شخص کی بیوہ نے   ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا