بلوچستان میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل، کب بحال ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
محکمہ داخلہ بلوچستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ مراسلہ بھیج کر صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
حکومتی حکم کے مطابق 5 ستمبر کی شام 6 بجے سے 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بند رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار یا غیر قانونی واقعے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ، سبی، نوشکی اور خضدار میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی سروس بھی معطل رہے گی، تاہم وائٹ لسٹ شدہ نمبرز اور سرکاری اداروں کے پی ٹی سی ایل و این ٹی سی نمبرز اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
انٹرنیٹ سروس کی بندش پر شہریوں نے تشویش اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ جامعہ بلوچستان کے انگریزی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم آریان حسن نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا:
’دنیا ترقی کی منازل طے کر رہی ہے مگر بلوچستان میں آج بھی سیکیورٹی خدشات کے نام پر انٹرنیٹ بند کر دیا جاتا ہے۔ تعلیم مکمل طور پر آن لائن ہو چکی ہے، ایسے میں اگر 2 دن انٹرنیٹ بند رہا تو پڑھائی کیسے ممکن ہوگی؟‘
مزید پڑھیں:قومی شاہراہوں اور انٹرنیٹ کی بندش سے بلوچستان میں کاروباری طبقے کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟
اسی طرح ایک ڈیلیوری ورکر داؤد احمد نے کہا کہ ان کے روزگار کا انحصار آن لائن آرڈرز پر ہے۔
’اگر انٹرنیٹ نہیں ہوگا تو آرڈرز نہیں آئیں گے، اور کمیشن بھی نہیں ملے گا۔‘
انٹرنیٹ بندش کا تسلسلیہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہو۔ اس سے قبل 6 اگست کو بھی صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔
معاملہ بلوچستان ہائیکورٹ تک پہنچا، جہاں چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے 21 اگست کو حکم دیا تھا کہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس 2 گھنٹے میں بحال کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع
بعد ازاں عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد پشین، چمن اور کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال کیا گیا۔
شہریوں کا مطالبہشہری حلقے اور صارفین کی تنظیمیں حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ بار بار انٹرنیٹ بند کرنے کے بجائے سیکیورٹی کے دیگر مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیم اور روزگار متاثر نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ سروس بندش بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس بندش بلوچستان انٹرنیٹ سروس بلوچستان میں انٹرنیٹ بند میں انٹرنیٹ
پڑھیں:
لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاستی درجے کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے کبھی سچ نہیں بولا، ان کا انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) پر مکمل کنٹرول ہے۔ فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں، ناقص کارکردگی کو ریاستی درجے سے نہیں جوڑنا چاہیے۔