وزیراعظم و کابینہ کو توہینِ عدالت نوٹس؛ عافیہ صدیقی رہائی کیس کیلیے لارجر بینچ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
وزیراعظم و کابینہ کو توہینِ عدالت نوٹس؛ عافیہ صدیقی رہائی کیس کیلیے لارجر بینچ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے کیس کو 10 ستمبر کے لیے سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کے نوٹس بھی زیر بحث ہیں۔ ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کے لیے 4 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔
بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے فائل چیف جسٹس کو بھیج کر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔
اس سے قبل کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں ہو رہی تھی جنہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے، تاہم جسٹس سردار اعجاز کے ٹیکس کیسز کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ کا حصہ بننے کے بعد ان کے سنگل بینچ میں زیر سماعت کیسز دیگر ججز کو منتقل کر دیے گئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی جعلسازی کے زریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی رانا منیر سمیت 6 افراد گرفتار، تفصیلات سب... راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دئیے گئے بھارت سے چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرِ آب افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ حماس کا غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت پر اتفاق، اسرائیلی جواب کا انتظار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لارجر بینچ
پڑھیں:
جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔