پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993ء میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر جنرل اسٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(ایجوکیشن) شامل ہیں۔
ریئرایڈمرل محمد شاہنواز خان اس وقت منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
انہوں نے بنگلہ دیش سے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس، چین سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کورس اور آپریشنل ریسرچ/ انیلیسز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس ضرار اور پی این ایس شمشیر، کمانڈر 9 آگزلری اسکارڈن اور کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف افسر شامل ہیں۔انھوں نےنیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر آپریشنل ریسرچ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنل پلانز) تعینات رہے۔
وہ بطور کمانڈرکمبائنڈ ٹاسک فورس 150 بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے 1996 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ برطانیہ، پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جس میں پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس نصر، کمانڈر 9 آگزلری اسکاڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں بطور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز) شامل ہیں۔
وہ بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بطور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151، پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی اس وقت لاہور میں کمانڈر سنٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف محمد شاہنواز خان نیول ہیڈکوارٹرز سہیل احمد عزمی عاصم سہیل ملک ریئر ایڈمرل اسلام آباد پی این ایس میں پاک
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔