ایشیا کپ: بھارت میچ پریکٹس کے فقدان سے پریشان
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
ایشیا کپ سے قبل بھارت کو میچ پریکٹس کا فقدان پریشان کرنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل سے یو اے ای میں ہورہا ہے، دفاعی چیمپئن بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا چکا ہے۔
بھارتی ٹیم ریکارڈ آٹھ مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے مگر اس بار میچ پریکٹس کا فقدان پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے، بھارت نے آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچ فروری میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
اس کے بعد بھارتی کھلاڑی مختلف فارمیٹس میں مصروف رہے مگر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا۔
ایشیا کپ کیلیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں سے صرف سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، سوریاکمار یادیو، شیوام دوبے اور ہرشت رانا نے مختلف ملکی لیگز میں حصہ لیا تاہم دیگر کھلاڑیوں کو صرف نیٹ پریکٹس سے ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور میزبان یواے ای سب ہی اس عرصے میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں خود کو تیار کرنے کا بھرپور موقع میسر آ گیا ہے۔
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم کو آنے والے ایونٹ میں کسی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی تو وہ افغانستان ہے، سلو پچز پر ان کے بولرز حقیقی معنوں میں مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔
عرفان پٹھان نے کہا کہ پاکستان ٹیم بدستور ری گروپ ہونے کیلیے کوشاں ہے، ٹیم کو موزوں لیڈرشپ کی تلاش ہے، وہ ایسے کھلاڑیوں کی راہ دیکھ رہے ہیں جو مستقل مزاجی سے فتوحات میں کردار ادا کرسکیں۔
ان کے مطابق بھارتی ٹیم کو میچ پریکٹس کے فقدان تو ہے لیکن وہ خود کو بہتر انداز میں تیار کررہے ہیں، شروع میں تھوڑی پریشانی ہوگی اور اس کے بعد کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میچ پریکٹس ایشیا کپ
پڑھیں:
پاکستان کا افغانستان کو دوٹوک پیغام، ایشیا کپ میں بھارت کی گھٹیا حرکت
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان ایشیا کپ بھارت کی گھٹیا حرکت پاکستان دوٹوک پیغام وی نیوز