وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہتی ہیں کہ علیمہ خانم نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مریم ریاض وٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی بہن کہہ رہی ہیں کہ یہ سب ڈرامہ ہے وہ کہتی ہیں کہ علیمہ خانم نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔
مریم ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اچھا ڈرامہ لگا ہے اور آ پ سب بے وقوف بنے جارہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران انڈہ پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے انڈا پھینکنے کے الزام میں دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کے پی سے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے لیے راولپنڈی آئے ہوئے تھے جن میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے کارکن بھی شامل تھے۔
دونوں خواتین کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کیاگیا تھا، جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے، تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ خواتین نے علیمہ خان سے سوالات کیے لیکن جواب نہ ملنے پر ان پر انڈا پھینکا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اقوام متحدہ میں اپیل دائر کر دی : زلفی بخاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد، ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کے پاس دو باضابطہ اپیلیں جمع کرائی گئی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے بتا یا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کے لیے اپیل جمع کرائی جبکہ مریم وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے لیے اپیل جمع کروائی۔

ان  کا کہنا ہے کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی غیر قانونی قید اور غیر انسانی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کی اہلیہ کو بھی صرف اس کے حوصلے کو توڑنے کے لیے قید کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

صدرمملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری

???? I am pleased to announce that two formal appeals have been submitted to the UN Special Rapporteur on Torture, @DrAliceJEdwards, on behalf of former PM @ImranKhanPTI and his wife, Bushra Bibi.
Imran Khan’s sons, Sulaiman and @Kasim_Khan_1999, have submitted the appeal for their… pic.twitter.com/wtNjXU9y2R

— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) September 12, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
  • میرے اوپر انڈوں سے حملے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، بدتمیزی کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا، علیمہ خان
  • علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے، عمران خان کے جیل مسائل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • اسرائیلی خاتون وزیر کی مشیر کے گھر سے منشیات بنانے کی لیبارٹری برآمد
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر سخت پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا کا قانون نافذ
  • اسرائیلی خاتون وزیر گھپلے کی زد میں، منشیات کا لیب برآمد
  • بشریٰ بی بی کی جیل سہولیات سے متعلق تہلکہ خیز بیان
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اقوام متحدہ میں اپیل دائر کر دی : زلفی بخاری