والد کا عروج لتا اور آشا بھوسلے کو برداشت نہیں تھا؛ محمد رفیع کے بیٹے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت کے بھوکوں کے حسد، جلن اور سازشوں کو بے نقاب کردیا۔
مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے انکشاف کیا کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے ان کے والد کی کامیابی کو ہضم نہ کر سکیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد کے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن لتا جی اور آشا جی ہمیشہ خائف رہتی تھیں۔
محمد رفیع کے بیٹے نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لتا منگیشکر اور آشابھوسلے کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ لوگ محمد رفیع کو نمبر ون کیوں قرار دیتے تھے۔
انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ لتا منگیشکر نے کئی مواقع پر محمد رفیع کے خلاف رویہ اپنایا۔ اصل میں وہ خود غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔"
محمد رفیع کے بیٹے نے آشا بھوسلے کے ایک پرانے تبصرے کا حوالہ بھی دیا، جس میں گلوکارہ نے کہا تھا کہ رفیع میں گانے کی وسعت کی کمی ہے۔
شاہد رفیع نے یہ الزام بھی لگایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ جو پہلے میرے والد (محمد رفیع) کے نام تھا، اسے لتا منگیشکر کو منتقل کروایا گیا لیکن والد نے کبھی کوئی تنازع کھڑا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ محمد رفیع بھارتی موسیقی کے سب سے بڑے اور ورسٹائل گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
جنہوں نے 7 ہزار سے زائد نغمے گائے جن میں فلمی گیت، غزلیں، بھجن، قوالیاں اور رومانٹک گانے شامل ہیں۔
ایس ڈی برمن، نوشاد اور آر ڈی برمن جیسے نامور موسیقاروں کے ساتھ ان کے گیت آج بھی سننے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔
محمد رفیع کا انتقال 1980 میں محض 55 برس کی عمر میں ہوا لیکن ان کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد رفیع کے بیٹے لتا منگیشکر
پڑھیں:
اداسی میں پینٹنگ کرتی تھی، اب 8 سال سے برش نہیں اٹھایا، سوناکشی سنہا کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹنگ ان کے لیے ہمیشہ ایک تھراپی اور ذہنی سکون کا ذریعہ رہی ہے۔ جب بھی وہ اداس ہوتیں، تو وہ پینٹنگ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتی تھیں، جس سے ان کا ذہن پرسکون ہوجاتا تھا۔
سوناکشی سنہا نے حال ہی میں یوٹیوبر رنویر اللہ بادیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب میں اداس ہوتی تھی تو پینٹنگ کرتی تھی۔ میرا دماغ بالکل پرسکون ہوجاتا تھا، جیسے میں کسی اور دنیا میں چلی جاتی تھی۔ جس دن میں اپنے شوہر سے ملی، اسی دن سے میں نے پینٹنگ چھوڑ دی۔
یہ بھی پڑھیے: پکاسو کی پینٹنگ میں چھپی پراسرار خاتون کا انکشاف، ایک صدی پرانا راز بے نقاب
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر، ظہیر اقبال، اکثر انہیں یاد دلاتے ہیں کہ وہ دوبارہ پینٹنگ شروع کریں۔ سوناکشی کے مطابق، وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ’میں چاہتا ہوں تم پھر سے پینٹنگ کرو، چاہے غم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی خوشی کے لیے، کیونکہ تم اس میں بہت اچھی ہو۔‘ مجھے برش اٹھائے ہوئے تقریباً 8 سال ہوچکے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)
آرٹ تھراپی کیا ہے؟ماہرین کے مطابق ’آرٹ تھراپی‘ ایک تخلیقی طریقۂ علاج ہے جس میں مختلف فنون جیسے پینٹنگ، موسیقی، رقص یا ڈراما کے ذریعے انسان اپنے جذبات کو سمجھنے اور بیان کرنے میں مدد لیتا ہے۔ اس کے لیے کسی ماہر فنکار ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کا مقصد فن پارہ بنانا نہیں بلکہ اپنے احساسات کو پہچاننا اور ان کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔
آرٹ تھراپی ذہن اور جسم کو ایک ساتھ مصروف رکھتی ہے اور اس طرح ذہنی دباؤ کم کرتی ہے۔ جب انسان فن تخلیق کرنے میں مصروف ہوتا ہے، تو اس کی توجہ فکروں سے ہٹ کر تخلیقی عمل پر مرکوز ہوجاتی ہے، جس سے سکون اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹ تھیراپی اداکارہ پینٹنگ سوناکشی سنہا