Express News:
2025-11-03@16:15:50 GMT

حنیف محمد ٹرافی: دوسرے روز بھی بیٹرز چھائے رہے

اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے دوسرے دن بھی  بیٹرز چھائے رہے۔ مزید پانچ سینچریاں اور آٹھ نصف سینچریاں بن گئیں۔

گروپ اے میں عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یارخان میں کراچی  وائٹس نے کوئٹہ کی  پہلی اننگ 216 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر 457 رنز بنالیے۔پہلے راونڈ کی دوسری اننگ میں 190 رنز بنانے والے سعد بیگ نے  17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے  146 رنز بنائے،جہاں زیب سلطان کے 118 رنز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، دونوں نے 212 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی۔ محمد طحہ نے 52 رنز بنائے،محمد عثمان ریحان 70 اور کپتان سیف اللہ بنگش 44 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں، بختیار شہاب  نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

گروپ بی میں   یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، کراچی پر پہلی اننگ میں 220 رنز بنانے والی کراچی بلوز نے اپنی دوسری باری میں 8 وکٹوں پر 198 رنز بنالیے، محمد غازی غوری نے 73 رنزکی اننگ کھیلی، دانش عزیز نے 56 رنز بنائے، عبداللہ فضل 12، کپتان سعود شکیل 10، رمیزعزیز 7، عمیربن یوسف 5 رنز کے مہمان رہے،عثمان خان اور شعیب خان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے،  شاہد عزیز نے 3 اور محمد وسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

 قبل ازیں فاٹا کی ٹیم پہلی اننگ میں 165 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔محمد وسیم خان نے 41 رنز بنائے، دانش عزیز نے  اچھی بیٹنگ کے بعد عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  40 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد طارق خان نے 61 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، رمیز عزیز اور عارف یعقوب نے 1،1 وکٹ لی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم پر ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم  پہلی اننگ میں 361 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، 131 رنز کے ساتھ بیٹنگ کے لیے آنے والے ناصر خان مزید 17 رنز بناکر 148 رنز کی ذاتی اسکور پر آوٹ ہوئے،عرفات منہاس نے4، حسن حفیظ، اور طارق حسن نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ملتان نے محض ایک وکٹ گنوا کر 330 رنز جوڑ لیے، امام الحق 20 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 176 رنز کے ساتھ  ناٹ آوٹ ہیں، دوسرے اینڈ پر موجود عمران رفیق نے 70 رنز جوڑ لیے، زین عباس نے81 رنز بنائے۔

گروپ اے میں ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور پر آزاد جموں و کشمیر کے 298 رنز کے جواب میں فیصل آباد نے 8 وکٹوں پر 285 رنز بنائے، محمد اویس 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے117 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں،عتیق الرحمان نے 65 رنز اسکور کیے،حسن رضا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیِں۔

ملتان اسٹیڈیم پرلاہور بلوز نے اپنی پہلی اننگ میں 4 وکٹوں پر 117 رنز بنائے،محمد سلیم 66 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں، عمررفیق نے 22 اور عمران بٹ نے 16 زنر کے ساتھ مزاحمت کی، نعمان علی نے 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

قبل ازیں حیدرآباد  کی ٹیم 524 رنز بنانے میں کامیاب رہی،سعد خان 164 رنز کھے ساتھ دوبارہ وکٹ پر آئے اور 175 رنز پروکٹ گنوادی، جاوید علی 48 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، نثار احمد، عامر جمال،  ضنین شاہ اور قاسم اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس پر راولپنڈی نے 4 وکٹوں پر 277 رنز اسکور کیے، یاسرخان نے 104 رنز کی اننگ کھیلی،مبصر خان47 اورعاقب شاہ 43 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ قبل ازیں لارکانہ ریجن کی ٹیم اپنی  پہلی اننگ میں  160 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان زاہد محمود 44، غلام رضا اور شاہ زیب عزیز 28، 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کاشف علی نے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پہلی اننگ میں کھلاڑیوں کو وکٹوں پر کی ٹیم

پڑھیں:

سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال

وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے، چین کو ہم نے دو اسپشل اکامک زونز آفر کیے ہیں، اس پر اب ان کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان آ کر جائزہ لے گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین نے کبھی ہم پر یہ شرط نہیں لگائی کہ ہم سے تعلقات رکھنے کے لیے کسی دوسرے کی طرف نہ جائیں، بلکہ وہ ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ آپ تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنا کر اپنی اقتصادی حالت کو بہتر بنائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، چینی قونصل جنرل

انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ون میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئی، لیکن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس منصوبے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر کی تعمیر نہیں ہوگی، بلکہ دیگر منصوبے لگیں گے، جن میں پاکستانی نوجوانوں کی آئی ٹی سیکٹر میں تربیت بھی شامل ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری کا دارومدار ملکی حالات پر ہوتا ہے، اگر ملک میں سیاسی افراتفری ہوگی، اور دہشتگری کا خاتمہ نہیں ہوگا، تو پھر ایسے کون اپنا سرمایہ لگائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، لیکن تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اپوزیشن کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں، انہیں اپنی ذمہ داری کا علم ہونا چاہیے، ان کے قومی فرائض کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے اور بلوچستان میں امن قائم ہو۔ 2013 میں جب ہم آئے تو بلوچستان میں حالات بہت خراب تھے، لیکن پھر ہم نے صورت حال کنٹرول کیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں جہاں معیشت کا بھٹہ بٹھایا گیا وہیں ان کے دور میں دہشتگردی واپس آئی، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے جا کر ملتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، ہم نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ معرکہ حق نے پاکستان کی پروفائل کو یکسر بدل کر رکھ دیا، جس کا کریڈٹ سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احسن اقبال پاک افغان تعلقات دہشتگردی سی پیک فیز ٹو فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر پلاننگ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
  • طالبان افغانستان کو قبرستان بنائے رکھنا چاہتے ہیں
  •  بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا